22 اپریل 2011 - 19:30

یمن کی ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیف الوشلی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی سیکورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف جدید ترین ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔

ابنا: سیف الوشلی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران سعودی عرب کی جانب سے علی عبداللہ صالح کی ہمہ گیر حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے یمن کی حکومت کو جدید ترین ہتھیار دیئے ہیں اور یمن کی سیکیورٹی فورسز ان ہی ہتھیاروں کے ذریعے مختلف شہروں میں عوام کو کچل رہے ہیں۔

سیف الوشلی نے مزید کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک خاص کر سعودی عرب نہیں چاہتا ہےکہ یمن ایک طاقتور اور ترقی یافتہ ملک بن جائے اس لئے ان ممالک کی کوشش ہے کہ علی عبداللہ صالح بدستور اقتدار پر باقی رہے۔ واضح رہے کہ یمن کے عوام نے جنوری کے آخری دنوں میں تیونس اور مصر کے انقلابات سے متاثر ہوکر علی عبداللہ صالح کی بتیس سالہ حکومت کے خلاف انقلابی تحریک شروع کررکھی ہے اور وہ علی عبداللہ صالح کی غیر مشروط برطرفی کے خواہاں ہیں۔ یمن کے مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ یمن کی سیکورٹی فورسز کی جھڑپوں کے دوران تین سو افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مشابہ رپورٹ:

سعودی ہتھیاروں سےیمنی مسلمانوں کاقتل عام  یمن کی ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیف الوشلی نے انکشاف کیا ہےکہ یمن کی سیکورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف جدید ترین ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔ سیف الوشلی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران سعودی عرب کی جانب سے علی عبداللہ صالح کی ہمہ گیر حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے جدید ترین ہتھیار یمن کی حکومت کو دیۓ ہیں اور یمن کی سیکیورٹی فورسز انہیں ہتھیاروں کے ذریعے مختلف شہروں میں عوام کو کچل رہے ہیں۔ سیف الوشلی نے مزید کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک خاص کر سعودی عرب نہیں چاہتا ہےکہ یمن ایک طاقتور اور ترقی یافتہ ملک بن جاۓ اس لۓ ان ممالک کی کوشش ہے کہ علی عبداللہ صالح بدستور اقتدار پر باقی رہے۔ واضح رہےکہ یمن کے عوام نے جنوری کے آخری دنوں میں تیونس اور مصر کے انقلابات سے متاثر ہوکر علی عبداللہ صالح کی بتیس سالہ حکومت کے خلاف انقلابی تحریک شروع کررکھی ہے اور وہ علی عبداللہ صالح کی غیر مشروط برطرفی کے خواہاں ہیں۔ یمن کے مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ یمن کی سیکورٹی فورسز کی جھڑپوں کے دوران تین سو افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110